القواعد فی علم التجوید للمعلم والمتعلم المستفید
نحمد و نصلی علی رسول الکریم اما بعد!
یہ مختصر رسالہ علم تجوید میں ہے جوکہ طلباءِ تجوید کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔جوکہ تمام کتب تجوید سے قدر مختلف ہے۔ اس رسالہ کے دو حصے ہیں۔
حصہ اول عملی تجوید
حصہ دوم علمی تجوید
حصہ اول پھر دوحصوں میں تقسیم ہے:
1. مخارج اور صفات لازمہ
2. صفات عارضہ۔
اس رسالے میں تجوید کی تمام چھوٹی بڑی کتابوں سےمدد لی گئی ہے۔لہٰذا یہ کتاب تجوید للعلماء وتجوید للحفاظ کے لیے یکساں مفید ہے۔ خاص کر ان طلباء کیلئے جو وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کیلئے (دو یا تین کتابیں یا ایک کتاب جو 200 صفحات پر مشتمل ہے)دیکھنا پڑتی ہیں۔ یہ کتاب طلباء ِ تجویدکو ان تمام کتابوں سے بری کردے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو اپنی طرف سے بہترین جزاعطاء فرمائے جو اس خدمت میں ہمارے ساتھ شروع سے آخر تک شریک رہے۔
مؤلف: قاری ذکی اللہ کیفی صاحب
پرنسپل جامعہ الصفہ اچھرہ لاہور
|
القواعد فی علم التجوید للمعلم والمتعلم المستفید |
File Size: 15.8 Mb
File Name: Al-Qawaid-fi-ilm-Tajweed
And Subscribe Our YouTube Channel
علوم القراءات
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ وکفیٰ وسلام علی عبادہ الّذین الصطفٰی
اما بعد بندہ آثم و عاجز ذکی اللہ ابن عطر خان میانوالی کا رہنے والا’’ غفراللہ تعالیٰ لہ ولوالدیہ‘‘ عرض کرتا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے’’وفاق المدارس العربیہ پاکستان ‘‘نے علماء حضرات کیلئے تجوید کا ایک سالہ نصاب تجویز فرمایا جس کے مضامین درج ذیل ہیں۔
- معلم التجوید
- المقدمۃ الجزریہ
- تفہیم الوقوف
- صفحات فی علوم القراءات
- عمّ پارہ حفظ مع ترتیل
- حدر مکمل قرآن پاک
لیکن گزشتہ سال اس کے دو مضامین میں کچھ تبدیلی کی گئی کہ عمّ پارہ کے ساتھ حفظ میں انتیس پارہ کا اضافہ کیا گیا اور اسکے بدلے میں "صفحات فی علوم القراءات" کو مختصر کیا گیا۔
اس سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے یہ خط ارسال ہوا جس میں یہ چند بحثیں جو ذیل میں مذکور ہیں پرچہ علوم القراءات کا نصاب مقرر ہوا۔ تعریف القراءات و تاریخھا، ارکان قراءات صحیحہ متواترہ، قراءات شاذہ اور ان کی جحیت، بحث سبعہ احرف، رسم المصحف۔
اور اسی طرح میرے محترم استاذ مکرم مولانا محمد یوسف خان صاحب دامت برکاتھم العالیہ (استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور) نے مجھے اس بات کا حکم دیا کہ ان مباحث پر مشتمل ایک کتاب ترتیب دوں، چنانچہ انکی فرمائش پر میں نے یہ قدم اٹھایا اور وفاق کی طرف سے یہ پیغام آیا تھا کہ صفحات فی العلوم القراءات کے ساتھ علوم القرآن اور دفاع قراءات کا بھی مطالعہ کیا جائے لیکن دفاع قراءات مکاتب میں نہ ملنے کی وجہ سے ہم اس سے مستفید نہ ہو سکے۔ چنانچہ اس کتاب کا زیادہ حصہ تو صفحات فی علوم القراءات ہی سے لیا گیا ہے لیکن کچھ مختصر سا علوم القرآن سے بھی لیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس ٹوٹی پھوٹی کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)
وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العلمین
قاری ذکی اللہ کیفی عفی عنہ
File Size: 20.3 Mb
File Name: Uloom-ul-Qiraat
And Subscribe Our YouTube Channel
0 Comments