1. امام فراءؒکے نزدیک مخرج 14ہیں۔فوائد مکیہ والے نے اس قول کو اختیار کیا ہے۔
2. امام سیبویہؒ کے نزدیک مخرج 16ہیں۔
3. امام خلیل ؒ کے نزدیک مخرج 17ہیں۔
راجح قول سترہ (17)کا ہے؛
زبان کے نام
1. اصلِ لسان یعنی زبان کی جڑ
2. طرفِ لسان یعنی زبان کا کنارہ
3. وسطِ لسان یعنی زبان کا درمیان
4. رأسِ لسان یعنی زبان کی نوک
5. حافہِ لسان یعنی زبان کی کروٹ
6. ظَہرِ لسان یعنی زبان کی پشت
دانتوں کا شعر
ہے تعداد دانتوں کی کل تیس اور دو
ثنایا ہیں چار اور رباعی ہیں دو دو
ہیں انیاب چار اور باقی رہے بیس
کہ کہتے ہیں قراء اضراس انہی کو
ضواحک ہیں چار طواحن ہیں بارہ
نواجذ بھی ہیں ان کے بازو میں دو دو
0 Comments