مخرج کا لغوی معنی :
  

مخرج بروزن مَفْعَلٌ ؛راء کے فتحہ کے ساتھ خَرَجَ یَخْرُجُ سے اسم ظرف ہے یعنی نکلنے کی جگہ 

اصطلاحی معنی :  جس جگہ سے کوئی حرف نکلتا ہے اس کومخرج کہتے ہیں۔ 

مخرج کی اقسام :

1. مخرج محقق 

2. مخرج مقدر 

مخرج محقق : ھُوَجُزْءٌمُّعَیّنٌ مِّنْ اَجْزَاءِالْحَلْقِ اَوِاللِّسَانِ اَوِالشَّفَۃِ

 ترجمہ:مخرج محقق حلق یا زبان یا ہو نٹ کے حصوں میں سے کوئی معین حصہ ہو تا ہے اور یہ پندرہ ہیں۔

مخرج مقدر : ھُوَ لَیْسَ جزءمُعَیّنٌ مِنْ اَجْزَآءِالْحَلْقِ اَوِاللِّسَانِ اَوِالشَّفَۃِ

ترجمہ :مخرج مقدر حلق یا زبان یا ہونٹ کے حصوں میں سے کوئی معین حصہ نہیں ہوتا ۔

نوٹ: مخرج مقدر اگر محقق کا کوئی حصہ ہوتو وہ جز معین نہیں ہوگا۔

  مخرج محقق اورمخرج مقدر کی تعداد:

1.مخرج محقق15ہیں

2.مخرج مقدر2ہیں