بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنےکو بسملہ کہتےہیں اور بسملہ میں دوباتیں ہیں ۔

1.محلِ بسملہ 2. الفاظِ بسملہ 

1.  محلِ بسملہ : ابتدائے سورۃہے۔

2.  الفاظِ بسملہ: جو منقول ہیں یہی مقید ہیں اور اس میں کمی زیادتی جائز نہیں ہے۔

سوال:بسملہ ہر سورت کا جزہے یا نہیں؟

جواب:امامِ عاصم (جو روایتِ حفص ؒکے امام ہیں )اور جملہ قرائے سبعہ کے نزدیک بسملہ ہر سورۃ کی جز ہے۔ اس لیے کہ نزولِ قرآن کے وقت ہر سورۃ کی ابتداء میں نازل ہوئی تھی مگر فقہا ء اور امامِ اعظم ؒ کے نزدیک بسملہ قرآن کا جز ہے نہ کہ ہر سورۃکااور پھر نا زل بھی ایک ہی بار ہوئی ہے ۔ 

سوال :حضرت جبرائیل  ؑہر سورۃ کے ساتھ کیو ں پڑھتے تھے؟  

جواب:تاکہ آپﷺ کو علم ہو جائےکہ گذشتہ سورۃختم ہوگئی اوراب دوسری سورۃ شروع ہو رہی ہے۔ یعنی فصل بین السو رتین کےلیے بہر حال ترجیح حضرت امامِ عاصمؒ کے مسلک کو ہے چنانچہ ہر سورۃ کےشروع میں بسملہ پڑھی جائےگی ۔اِلَّاسُوْرَۃ بَرَاۃ

نوٹ:امام صاحب امامِ عاصم کے شاگرد بھی ہیں۔

فائدہ:جن سورتوں میں عذابِ الٰہی کایاکفار کی مذمت کا یا پھر جہنم کا ذکر ہو وہاں بسملہ اور سورۃکا وصل نامناسب ہےفصل اولی ہے ۔ایسی نو جگہیں ہیں ۔

1. سورۃاللھب

2. سورۃالھمزۃ

3.سورۃالبیّنہ

4. سورۃالبلد

5.سورۃالمطففین

6.سورۃالقیامہ 

7.سورۃالمنافقون

8.سورۃمحمد

9. وہ تمام جگہیں جہاں ابتدائے قرآت ہو اور وہ آیات اس قسم کی ہو ں۔